منی پور میں بے گھر لوگوں کے لیے ریلیف کیمپ کی تعمیر پر تنازع، ناگا تنظیم نے کیا احتجاج کا اعلان

ٹی این ایل نے ایک بیان میں کہا کہ اکھرول ضلع میں نیم مستقل ریلیف کیمپ کے قیام اور اسے چلانے میں دوسرے اضلاع کے بے گھر افراد کو وہاں نہیں رکھا جانا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p> سیکورٹی اہلکار،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سیکورٹی اہلکار،تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایک ناگا تنظیم نے منی پور کے اکھرول ضلع میں دوسرے اضلاع سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے نیم مستقل ریلیف کیمپ قائم کرنے کے حکومتی فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ تانگ کھول ناگا لانگ (ٹی ایک ایل) نے ایک بیان جاری کرکے اس فیصلے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہوگی۔

تانگ کھول ناگا لانگ (TNL) نے منی پور کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے منی پور کے مختلف اضلاع بشمول اکھرول ضلع میں نیم مستقل ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں تانگ کھول ناگا لانگ نے کہا کہ اکھرول ضلع میں نیم مستقل ریلیف کیمپ کے قیام اور اسے چلانے میں دوسرے اضلاع کے بے گھر افراد کو وہاں نہیں رکھا جانا چاہیے۔ منی پور میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو بے گھر لوگوں کو ان کے آبائی مقامات پر رکھنا چاہیے۔


تانگ کھول ناگا لانگ نے کہا کہ اگر کسی دوسرے ضلع کے بے گھر افراد کو اکھرول ضلع میں رکھا گیا تو تانگ کھول ناگا لانگ اس کے خلاف احتجاج کرے گا اور اس سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اکھرول ضلع، جو ناگا لوگوں سے آباد ہے، اس کی سرحد ناگالینڈ اور میانمار سے ملتی ہے۔

منی پور کے سی ایم این بیرن سنگھ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ 3 مئی کے ذات پات کے تشدد میں بے گھر ہونے والوں کے لیے 4000 پہلے سے تیار شدہ عارضی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ حکومت نے پہلے ہی تعمیراتی سامان اکٹھا کرنے اور عارضی گھروں کی تعمیر کا عمل شروع کر دیا ہے۔ منی پور میں نسلی تصادم کے نتیجے میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50,650 مرد، خواتین اور بچے تشدد سے بے گھر ہوئے ہیں، جنہوں نے اسکولوں، سرکاری عمارتوں اور آڈیٹوریم سمیت 50 کیمپوں میں پناہ لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔