آندھرا میں واقع ’جناح ٹاور‘ پر تنازعہ، بی جے پی نے کیا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

زعفرانی جماعتوں کی شرانگیزی کو دیکھتے ہوئے مقامی مسلمانوں کی رائے حاصل کرتے ہوئے گنٹور کے رکن اسمبلی محمد مصطفی نے جناح ٹاور کو قومی ترنگے کے رنگوں سے رنگ دیا۔

آندھرا کا جناح ٹاور
آندھرا کا جناح ٹاور
user

یو این آئی

حیدرآباد: آندھراپردیش میں بی جے پی کے کارکنوں نے گنٹور شہر میں واقع 79 سالہ قدیم جناح ٹاور کے نام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ زعفرانی جماعتوں کے کارکنوں نے 26 جنوری کو جناح ٹاور پر قومی پرچم لہرانے کی بھی کوشش کی۔

زعفرانی جماعتوں کے کارکنوں کی شرانگیزی کو دیکھتے ہوئے مقامی مسلمانوں کی رائے حاصل کرتے ہوئے گنٹور کے رکن اسمبلی محمد مصطفی نے جناح ٹاور کو قومی ترنگا کے رنگوں سے رنگ دیا اور یہاں 3 فروری کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جناح ٹاور کے احاطے میں قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


گنٹور ایسٹ کے رکن اسمبلی محمد مصطفیٰ جن کا تعلق حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے ہے نے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے ٹاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی پر فرقہ وارانہ تصادم کو بھڑکانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

محمد مصطفیٰ نے کہا کہ کئی مسلم شخصیات نے آزادی کی جدوجہد کے دوران انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی۔ آزادی حاصل کرنے کے بعد کچھ مسلمان ملک چھوڑ کر پاکستان میں آباد ہو گئے لیکن، ہم ہندوستانیوں کے طور پر اپنے ملک میں رہنا چاہتے تھے اور ہم مادر وطن سے محبت کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔