ملک میں کورونا کی تباہ کاری جاری، 24 گھنٹوں میں 1733 افراد ہلاک، 1.61 لاکھ نئے کیسز کی تصدیق

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1733 افراد نے کورونا کی وجہ سے دم توڑ دیا، اس دوران انفیکشن کے 161386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں لگاتار جاری ہیں اور انفیکشن کے سبب جان گنوانے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1733 افراد نے کورونا کی وجہ سے دم توڑ دیا، اس دوران انفیکشن کے کیسز میں گراوٹ درج کی گئی ہے اور 161386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں 1063 اموات درج کی گئیں ہیں، اس میں بیک لاگ کی اموات بھی شامل ہیں جو پہلے درج نہیں کی گئی تھیں۔ ادھر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسین کی 5742659 خوراکیں لگائی گئیں۔ اب تک مجموعی طور پر لوگوں کو 1672942707 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔


اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1621603 ہے اور ان کی شرح 3.90 فیصد اور شفایابی کی شرح 94.91 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 281109 مریضوں نے کورونا سے شفا یابی حاصل کر لی، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 39511307 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 9.26 فیصد ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 73.24 کروڑ کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1742793 ٹیسٹ کیے گئے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز ملک میں کورونا کے 167059 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور کورونا کے کیسز میں تقریباً 20 فیصد کی کمی آئی تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1192 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں، تاہم، کیرالہ میں 638 اموات کا بیک لاگ بھی مرنے والوں کی تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔