بارانِ رحمت کے دوران حرم مکی کے منفرد مناظر کی عکس بندی

حرم مکی کے ایمان افروز مناظر کی عکس بندی ہر فوٹو گرافر کی خواہش ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حرم مکی کی زیارت کے دوران فوٹو گرافروں میں مقدس مقام کی تصویر سازی اور عکس بندی کا مقابلہ ہوتا ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: حرم مکی کے ایمان افروز مناظر کی عکس بندی ہر فوٹو گرافر کی خواہش ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حرم مکی کی زیارت کے دوران فوٹو گرافروں میں مقدس مقام کی تصویر سازی اور عکس بندی کا مقابلہ ہوتا ہے۔

سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر حسام محمد نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بارش میں حرم مکی میں فوٹو گرافی ایک دلچسپ بات ہے اور فوٹو گرافروں کے درمیان بارش میں حرم مکی کی فوٹو گرافی کا مقابلہ ہوتا ہے۔ ہر فوٹو گرافر الگ الگ زاویے سے حرم مکی کی تصویر کشی کرتا ہے۔


انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مکہ مکرمہ کے رہائشی ہیں اور انہوں نے 2015 میں فوٹو گرافی شروع کی تھی۔ اس نے شروعات اسپورٹس فوٹوگرافی سے کی۔ پھر حرم مکی میں تلاوت کلام پاک اور دیگر مناظر کی عکس بندی شروع کر دی۔ انہوں نے صدارت عامہ برائےامور حرمین شریفین کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی زیر صدارت ایک قرآن مقابلے کی عکس بندی کی۔ اس کے بعد مکہ معظمہ میں حرم مکی، مکہ کے ہوٹلوں اور جدہ میں ہوٹلوں اور اہم مقامات کی فوٹو گرافی کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔