متنازعہ زرعی قوانین معاملہ: کسان تنظیموں نے بی جے پی لیڈر کے گھر کا کیا محاصرہ

پولیس نے شاستری مارکیٹ سے منورنجن کالیا کے گھر کی طرف جانے والے راستے کو بریکر لگا کر بند کر دیا تھا جس کے سبب کسانوں اور پولیس میں رسہ کشی شروع ہو گئی۔

علامتی، تصویر ویپن
علامتی، تصویر ویپن
user

یو این آئی

جالندھر: سنیُکت کسان مورچا کی اپیل پر مختلف کسان تنظیمیں ہفتے کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما منورنجن کالیا کے گھر کے باہر تینوں زرعی قوانین کی کاپیاں جلانے کے لیے پہنچیں۔ اس دوران پولیس نے شاستری مارکیٹ سے منورنجن کالیا کے گھر کی طرف جانے والے راستے کو بریکر لگا کر بند کر دیا تھا جس کے سبب کسانوں اور پولیس میں رسہ کشی جاری رہی۔

قابل ذکر ہے کہ سنیُکت کسان مورچا نے پانچ جون کی صبح بی جے پی کے رہنماؤں کے گھروں کے سامنے زرعی قوانین کی کاپیوں کو جلانے کی اپیل کی تھی۔ مورچے کی اپیل پر لوکتانترک کسان سبھا، دیہاتی مزدور سبھا، بھارتیہ کسان یونین اور کامگار کسان یونین کے رہنماؤں نے بی جے پی کے رہنما منورنجن کالیا کے گھر کے باہر کاپیاں جلانے کی کوشش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */