کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں مسلسل گراوٹ

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 4494 کی کمی آئی ہے اور اب اس ریاست میں 115795 فعال کیسز رہ گئے ہیں۔

کورونا وائرس / تصویر Getty Images
کورونا وائرس / تصویر Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کی جانچ میں تیزی اور بہتر علاج سے متاثرین کو اس وبا سے نجات حاصل کرنے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 10 دنوں میں یومیہ 75-80 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں نئے کیسز میں کمی آرہی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77760 کورونا متاثرین شفایاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6227295 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید 55342 کیسز کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7175880 ہو گئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے 706 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 109856 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے بعد فعال کیسز میں 23124 کی کمی سے یہ تعداد 838729 رہ گئی۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 11.69 فیصد، شفایابی کی شرح 86.78 فیصد اوراموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔

ملک میں جان لیوا اور خوفناک وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 8732 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 212905 رہ گئی جبکہ165 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40545 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15656 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1281896 ہوگئی۔


ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 4494 کی کمی آئی ہے اور اب اس ریاست میں 115795 فعال کیسز رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10036 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 592084 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2312 مریضوں کی کمی کے ساتھ گھٹ کر 43983 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6256 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 708712 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1204 مریض کم ہوئے ہیں، جس سے فعال مریضوں کی تعداد 38815 رہ گئی جبکہ اب تک 6438 اموات اور 393908 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 43747 اورہلاک شدگان کی تعداد 10314 ہوچکی ہے۔ وہیں اس ریاست میں ابھی تک 607202 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 94473 ہوگئی ہے اور 1025 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 199634 ہوگئی ہے۔ ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 23430 اور 1040 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مہلک ترین وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 230192 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں اسی عرصے کے دوران 1166 عدد فعال کیسز کم ہونے کے ساتھ یہ تعداد گھٹ کر 20535 رہ گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں اس جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 5809 ہوچکی ہے اور اب تک 284844 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 24208 فعال کیسز ہیں اور 1233 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 189351 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 30604 فعال کیسز ہیں اور 5682 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 262103 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔


عالمی وبا کورونا وائرس کے ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 8576 ہوگئی ہے اور وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 112099 ہوگئی ہے جبکہ اب تک اس ریاست میں 3860 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 14932 ہے جبکہ 130721 مریض شفا یاب ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 2645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اب تک ریاست راجستھان میں 1665، ہریانہ میں 1592، جموں و کشمیر میں 1333، چھتیس گڑھ میں 1286، آسام میں 826، جھارکھنڈ میں 798، اتراکھنڈ میں 762، پڈوچیری میں 565، گوا میں 511، ہماچل پردیش میں 251، چنڈی گڑھ 192، منی پور میں 93، لداخ میں 64، میگھالیہ میں 64، سکم میں 57، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 55، اروناچل پردیش میں 24، ناگالینڈ میں 18 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی جان لیوا اور خوفنا ک عالمی وبا کووڈ 19 سے موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔