برڈ فلو کے تعلق سے ریاستوں کے لئے مشاورت جاری

محکمہ نے متاثرہ ریاستوں کے لئے مشاورت جاری کی ہے، تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اب تک کیرالا، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کی دو پولٹری کمپنیوں سے لئے گئے نمونوں میں آئی سی اے آر-این آئی ایچ ایس اے ڈی کے ذریعہ ایوین فلو (اے آئی) کی تصدیق کے بعد مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ، شاجاپور، آگر، ودیشہ، اتر پردیش کے زولوجیکل پارک، کانپور اورراجستھان کے پرتاپ گڑھ و دوسا اضلاع میں مہاجر پرندوں میں ایوین فلو کے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

محکمہ نے متاثرہ ریاستوں کے لئے مشاورت جاری کی ہے، جس سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اب تک سات ریاستوں (کیرالا، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش) میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دہلی میں کووں کی موت کے بعد ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں اور اتوار کے روز کرناٹک کے جنوبی علاقے میں ایک کھمبے کے نیچے دو چیلوں کی موت کے بعد ان کے نمونے بھی جانچ کے لئے بنگلورو بھیجے گئے ہیں۔


اس کے علاوہ کیرالہ کے دو متاثرہ اضلاع میں پرندوں کے قتل کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور ریاست میں پوسٹ آپریشنل سرویلانس پروگرام سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کیرالا، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کے مقصد سے دورہ کے لئے سنٹرل ٹیمیں مقرر کی دی گئی ہیں اور کیرالا میں وبا کی تحقیقات کے لئے مرکزی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

ریاستوں / مرکزکے زیراہتمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں / منتظمین کو بھیجے گئے خط میں سکریٹری ڈی اے ایچ ڈی نے ریاستی مویشی پروری محکمات سے بیماری کی صورت حال پر نظررکھنے کے لئے صحت افسران کے ساتھ موثربات چیت اورتال میل کویقینی بنانے اور انسانوں میں بیماری کے پھیلاو کے امکانات سے بچنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ، پانی کے ذرائع، پرندوں کی منڈیاں، چڑیا گھروں، پولٹری فارموں وغیرہ کے آس پاس نگرانی بڑھا دی گئی ہے، پرندوں کی باقیات کو مناسب طریقے سے ضائع کرنے اور پولٹری فارموں میں مضبوط بایوسیکوریٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ریاستوں سے بھی ایونیوفلو کے کسی واقعہ کو لے کر تیار رہنے کی درخواست کی گئی ہے اور پرندوں کو مارنے کی مہم کے لئے پی پی کٹس اور ایسسریز کے مناسب ذخیرے کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔


چیف سکریٹریوں / ایڈمنسٹریٹروں سے افواہوں سے متاثرہ صارفین کے لئے مناسب مشورے جاری کرنے کا بندوبست کرنے اورایسے پولٹری یا پولٹری مصنوعات کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی درخواست کی گئی ہے جو ابلنے/پکنے کے بعد کھانے کے لئے محفوظ ہیں۔ ریاستوں کے لئے بھی ڈی اےایچ ڈی کا تعاون یقینی بنایا گیا ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں 08 جنوری کی رات اور 9 جنوری کی صبح مرغیوں اور جنگلی پرندوں کی غیر معمولی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست نے ہنگامی صورتحال کے لئے آر آر ٹی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اورمخصوص لیبارٹری کو نمونے بھیج دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سنجے جھیل، دہلی سے بھی بطخوں کی غیرمعمولی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ٹیسٹ کے لئے نمونے مخصوص لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، داپولی، پربھنی اور بیڈ اضلاع سے اے آئی کی تصدیق کے لئے مردہ کووں کے نمونے این آئی ایچ ایس اے ڈی کو بھیجے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔