گیان واپی تنازع کے ذریعہ مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش: مایاوتی

مایاوتی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کسی سازش کا شکار نہ ہونے دیں اور ملک کی ترقی پر توجہ دیں۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے گیان واپی تنازع پر عوام کو انتباہ کیا ہے کہ ان کو اس موقع پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ماحول ٹھیک رہے۔ مایا وتی نے کہا کہ ایسے مدوں سے نہ تو ملک کا کوئی فائدہ ہوتا ہے اور نہ ہی ملک کے عوام کا۔

مایاوتی نے اس سارے معاملہ کو سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کسی سازش کا شکار نہ ہونے دیں اور ملک کی ترقی پر توجہ دیں۔ واضح رہے شر پسند عناصر کی وجہ سے ملک کا فرقہ وارانہ ماحول خراب ہو رہا ہے۔


گیان واپی کو لے کر جاری ہنگامہ پر مایاوتی نے کہا کہ جس طرح سے سازش کے تحت لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے، بی جے پی کو اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہمارے ملک کو کیا مضبوط بنائے گا۔ اس کے ساتھ ایک ایک کرکے مقامات کے نام، خاص طور پر ایک طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ یہ سب کافی پریشان کن ہے۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کے عوام اور تمام مذاہب کے لوگوں کو چوکنا رہنا چاہیے۔ اس سے نہ تو ملک کو کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی عام لوگوں کو۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بی ایس پی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آپسی بھائی چارہ برقرار رکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔