کانگریس کی مہنگائی ہٹاؤ ریلی سے این ڈی اے حکومت کے زوال کا آغاز: گہلوت

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج مہنگائی کا مسئلہ ہر گھر میں ہے، لوگ غمزدہ ہیں، خواتین پریشان ہیں، ہر شہری مہنگائی کی زد میں ہے، آج اس ریلی میں جو لوگ آئے ہیں وہ ملک بھر کے عوام کے جذبات کی عکاسی کر رہے ہیں۔

اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر@ashokgehlot51
اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر@ashokgehlot51
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر اس کی غلط اقتصادی پالیسیوں کے سبب مہنگائی بڑھنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگ اس کی غلط حکمرانی کو سمجھ رہے ہیں اور یہ ریلی اس کے زوال کے آغاز کے طور پر سمجھی جائے گی۔

اشوک گہلوت آج یہاں کانگریس کی مہنگائی ہٹاؤ مہاریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ "آج ریلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے مہنگائی ہٹاؤ کا جس طرح سے مطالبہ کیا ہے، اس کے لیے میں سونیا گاندھی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے ایک پیغام دیا ہے ملک کے لوگ ، بلکہ پورا ملک این ڈی اے حکومت کی غلط حکمرانی کو سمجھ رہا ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ آج کی ریلی این ڈی اے حکومت کے زوال کی شروعات کے طور پر مانی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کس طرح مودی حکومت کی غلط حکمرانی کا مقابلہ کیا ہے، چاہے وہ زمین کا حصول ہو، نوٹ بندی کی بات ہو، جی ایس ٹی کا غلط نفاذ ہو، کسانوں کی تحریک ہو، ہر مدے پر اگر کسی نے ملک کے اندر آواز بلند کی ہے، اس کا نام راہل گاندھی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج مہنگائی کا مسئلہ ہر گھر میں ہے، لوگ غمزدہ ہیں، خواتین پریشان ہیں، ہر شہری مہنگائی کی زد میں ہے، آج اس ریلی میں جو لوگ آئے ہیں وہ ملک بھر کے عوام کے جذبات کی عکاسی کر رہے ہیں۔ آپ کو پورے ملک میں یہی ماحول ملے گا، جو آج یہاں جے پور میں نظر آرہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔