کانگریس نے عوام کے ساتھ بی جے پی رہنماؤں کا بھی دل جیتا

کمل ناتھ کی حلف برداری تقریب میں بی جے پی کے قدآور رہنما سابق وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کے لئے بھی اسٹیج پر بیٹھنے کا انتظام تھا۔ اس تقریب میں راہل گاندھی نے خود جاکر شیو راج سے ملاقات کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے تین بڑی ریاستوں میں عوام کا دل جیتنے کے بعد کل حلف برداری تقریب میں ان ریاستوں کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزراء اعلی کے بھی دل جیت لئے ۔ جے پور میں منعقد حلف برداری تقریب میں سابق وزیراعلی وسندھرا راجے کو اسٹیج پر ساتھ بٹھایا اور ان کو پوری عزت دی۔ کانگریس صدر راہل گانددھی نے خود سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سے ان کے پاس جا کر ملاقات کی اور ان سے تھوڑی دیر گفتگو بھی کی۔ اس کے بعد جے پور سے جب تمام رہنما بھوپال پہنچے تو وہاں بھی ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔

کانگریس نے عوام کے ساتھ بی جے پی رہنماؤں کا بھی دل جیتا

کمل ناتھ کی حلف برداری تقریب میں بی جے پی کے قد آور رہنما اور گزشتہ پندرہ سال سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کے لئے بھی اسٹیج پر بیٹھنے کا انتظام تھا۔ اس تقریب میں بھی کانگریس صدر راہل گاندھی نے خود جاکر شیو راج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ صرف راہل گاندھی نے ہی ملاقات نہیں کی بلکہ وزیر اعلی کمل ناتھ اور جیوترا دتیہ سندھیا بھی شیوراج چوہان کے پاس گئے اور دونوں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر بلند کیا ۔ شیوراج چوہان نے بھی کافی خوش اخلاقی کے ساتھ ان کے اس رویہ کا جواب دیا ۔ ادھر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ذریعہ کیے جارہے اچھے کاموں کو جاری رکھیں گے۔

کانگریس نے عوام کے ساتھ بی جے پی رہنماؤں کا بھی دل جیتا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حلف برداری تقریب میں دوسرے ممالک کے سربراہوں کو ضرور بلایا تھا لیکن بیرون ممالک کے ہر دورے کے دوران انہوں نے کانگریس اور گزشتہ ستر سالوں کے دورے حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس کے بر عکس کانگریس اور اس کے صدر راہل گاندھی نے ہمیشہ لال کرشن اڈوانی سمیت بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی عزت کی ہے۔ کل کی حلف برداری تقریب کے بعد کانگریس نے سیاست میں ایک اچھی مثال پیش کرتے ہوئے مخالفت کا ایک معیار بھی طے کیا ہے ۔ بی جے پی اور اس کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو ’کانگریس مکت ‘بنانے کی بات کہی ہے لیکن کانگریس نے اس کے جواب میں بی جے پی کو ہمیشہ عزت دی ہے اور خود کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کی سیٹ پر جا کر ان کو گلے لگایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔