مدھیہ پردیش میں کانگریس دوبارہ حکومت بنائے گی: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے خوش نہیں ہیں، اس لیے سال 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔

کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
کمل ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ستنا: مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔ کمل ناتھ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے خوش نہیں ہیں، اس لیے سال 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔ کمل ناتھ بی ایس پی کے سابق ایم پی سکھ لال کشواہا کے یوم پیدائش پر منعقدہ پسماندہ طبقاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

کمل ناتھ نے شیوراج حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نوجوان بے روزگار ہیں اور کسان کھاد کے لئے پریشان ہیں، شیوراج حکومت صنعتی سمٹ منعقد کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی ہے۔ کمل ناتھ نے گروہ بندی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ خاندان میں تھوڑی کھٹ پٹ چلتی رہتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں موقع ملنا چاہیے۔ مستقبل میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اب ان کی ترجیحات میں نہیں ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے ہنی ٹریپ سے متعلق سی ڈی اپوزیشن لیڈر گووند سنگھ کے ساتھ دیکھی ہے، لیکن وہ اس طرح کی گھٹیا سیاست کے حق میں نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔