لداخ میں پارٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: کانگریس

کانگریس پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کے کچھ لیڈر، نیوز چینل اینکر اور سوشل میڈیا کے کئی لوگ تشدد میں ملوث کسی شخص کی تصویر کو غلط طریقے سے کانگریسی کونسلر کی بتا کر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /&nbsp;&nbsp;INCIndia@</p></div>
i
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ لیڈر، نیوز چینل کے اینکر اور سوشل میڈیا کے کئی لوگ تشدد میں ملوث کسی شخص کی تصویر کو غلط طریقے سے پیش کر کے اسے کانگریسی کونسلر بتا کر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پارٹی نے اسے سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کانگریس کے خلاف چلائے جا رہے پروپیگنڈے کا حصہ ہے، اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی کے کئی لیڈر اور کچھ اینکرز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے ایک شخص کی تصاویر اور فوٹیج دکھا رہے ہیں اور اسے کانگریس کے منتخب کونسلر فنٹسوگ اسٹین زن تسپاگ بتا کر اسے غلط طور پر پیش کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا، ’’ہم ان تمام لوگوں کے خلاف قانونی اور فوجداری کارروائی کر رہے ہیں جنہوں نے نہ صرف ہماری پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ احتجاج کو بھڑکا کر بدامنی اور اختلاف کو ہوا دینے کی بھی کوشش کی ہے۔‘‘

پون کھیڑا نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کے تئیں حساسیت ظاہر کرنے کی بجائے بی جے پی اور اس کے میڈیا اور سوشل میڈیا مہم چلانے والے ہمیشہ کی مانند کیچڑ اچھال رہے ہیں اور لداخ میں غصے کا فائدہ اٹھا کر سیاسی مخالفین سے حساب برابر کرنے کا موقع تلاش کر رہے ہیں۔