جاسوسی معمالہ میں حکومت کوہر جگہ گھیرے گی کانگریس
جاسوسی معاملہ میں کانگریس نے جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب ہر ریاست میں پریس کانفرنس کر کے حکومت کوگھیرے گی۔

پیگاسس جاسوسی معاملہ میں کانگریس نےحکومت کو گھیرنے کےلئے جارحانہ حکمت عملی بنائی ہے۔ کانگریس جہاں اس معاملہ میں وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے وہیں وہ اس معاملہ کی جانچ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے کرانے پر زور دے رہی ہے۔
کانگریس اب اپنے مطالبوں کو لے کر ملک کی مختلف ریاستوں کی راجدھانیوں میں صحافیوں سے خطاب کرے گی اور حکومت پردباؤ بنائے گی۔ کل دہلی میں دہلی کانگریس کے کارکنان نے بی جےپی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور اس مبینہ جاسوسی معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر کل کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے منتخب حکومتوں کو گرانے اور اپنی حکومت تشکیل کرنے کے لئے اس پیگاسس نامی جاسوسی سافٹ ویئر کا استعمال کیا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کرناٹک میں کانگریس کی قیادت والی اتحادی حکومت کو گرانے کےلئےاس سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور یہ جمہوریت کا قتل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔