کانگریس ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں فتح کا پرچم لہرائے گی: سنجے دَت

تنظیم کو مضبوط بنانے اور کانگریس لیڈروں کی نبض جاننے کے لئے شملہ پہنچے سنجے دت نے کہا کہ جب سے انہیں ہماچل کے کو انچارج کی کمان ملی ہے، تب سے ہی وہ تنظیم کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

شملہ: آل انڈیا کانگریس کے قومی سکریٹری اور ہماچل کے کو انچارج سنجے دت نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس نہ صرف ضمنی انتخابات جیتنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، بلکہ 2022 میں بھی اکثریت کے ساتھ واپسی کرے گی۔ ریاست کے پانچ روزہ قیام پر پہنچے سنجے دت نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ریاست کے اضلاع کا دورہ کرکےانہوں نے پارٹی لیڈروں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تینوں ضمنی انتخابات کا بھی جائزہ لیا۔ علاقائی پارٹیوں کے بعد انہوں نے بلاکوں، سیلوں اور تنظیموں کے علاوہ کارکنوں سے میٹنگ کی ہے۔

سنجے دَت نے بتایا کہ بقیہ لیڈروں کے ساتھ آئندہ میٹنگیں کی جائیں گی اور حکمت عملی بنائی جائے گی تاکہ تنظیم کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ عام کارکن تک کانگریس کا نظریہ پہنچایا جائے گا اور ’ہمارا بوتھ سب سے مضبوط‘ کے تحت کانگریس آنے والے دنوں میں مزید مضبوطی کے ساتھ کام کرے گی۔ تنظیم کو مضبوط بنانے اور کانگریس لیڈروں کی نبض جاننے کے لئے شملہ پہنچے سنجے دت نے کہا کہ جب سے انہیں ہماچل کے کو انچارج کی کمان ملی ہے، تب سے ہی وہ تنظیم کو ریاست میں مضبوط بنانے کے لئے فوری طور پر ہر قدم اٹھا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔