’میں، میرا، مجھے اور میں نے‘، مودی کے انٹرویو کا خلاصہ

مودی کے انٹرویو کو کانگریس نے جملوں کا انٹرویو قرار دیا ہے۔ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ’’نہ زمینی حقیقت کی درکار، نہ کئے ہوئے وعدوں سے سروکار، جملوں سے بھرا مودی جی کا ساکشاتکار (انٹرویو)۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو پیروڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت کار میں جو کچھ بھی ہوا ملک کی عوام اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

سرجے والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے انٹرویو پر پلٹوار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا انٹر ویو کھودا پہاڑ نکلی چہیا کی مانند تھا۔ انہوں نے کہا پورا انٹرویو محض میں، میں نے، مجھے اور میرا پر مبنی تھا۔ سرجے والا نے مودی پر حملہ بوتے ہوئے کہا، ’’مودی جی آپ کی میں نے 55 مہینوں میں ملک کو بربادی کے کگار پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔‘‘

سرجے والا نے مودی حکومت کے اب تک کی میعاد کار کے دوران نوٹ بندی اور گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) جیسے فیصلوں پر ان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ان فیصلوں سے لوگوں کو کتنی تکلیف ہوئی ملک کی عوام یہ سب اب بھی جھیل رہی ہے۔

انہوں نے اس تعلق سے ایک فہرست پیش کی اور کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کے سامنے بینک فراڈ، کالا دھن، 15 لاکھ روپے ہر کھاتے میں، رافیل پر بدعنوانی، مہنگائی، ملکی سلامتی سے کھلواڑ، کسان پر مار اور اچھے دن؟ کی مار ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو کانگریس نے جملوں کا انٹرویو قرار دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ میں کہا، ’’نہ زمینی حقیقت کی درکار، نہ کئے ہوئے وعدوں سے سروکار، جملوں سے بھرا مودی جی کا ساکشاتکار (انٹرویو)۔‘‘

سرجے والا نے ساتھ ہی کئی مسائل کو بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج کے دن نوٹ بندی، گبر سنگھ ٹیکس، بینک فراڈ، کالا دھن والوں کی موج، 15 لاکھ ہر کھاتے میں، رافیل بدعنوانی، مہنگائی، قومی سلامتی سے کھلواڑ، کسان پر مار اور اچھے دن کے انتظار میں ہے۔‘‘

اس دوران سرجے والا نے مودی سے 10 سوالوں کے جواب مانگے

  • وہ 15 لاکھ روپے کہاں ہے جو ملک کے ہر شہری کو دینے کا آپ نے وعدہ کیا تھا۔
  • اس کالے دھن کا کیا ہوا جو آپ نے 100 دن میں لانے کا وعدی کیا تھا۔
  • ہر سال میں 2 کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا۔
  • کسانوں کو دبایا جا رہا ہے اور وہ خود کشی کر رہے ہیں، ان کے لئے ایم ایس پی بڑھانے اور آمدنی بڑھانے کے وعدے کا کیا ہوا۔
  • آپ نے جی ایس ٹی کا بوجھ بڑھا دیا، آپ کے ٹیکس کو سہل کرنے کے وعدے کا کیا ہوا۔
  • نوٹ بندی لوگوں کے لئے سانحہ ثابت ہوا۔ 120 لوگوں کی بینکوں کی قطاروں میں جان چلی گئی، آپ کے ملک کی معیشت کو صاف کرنے کے وعدے کا کیا ہوا۔
  • دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے، آپ کے دہشت گردی ختم کرنے کے وعدے کا کیا ہوا۔
  • نکسل ازم کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے، اس مسئلہ کو آپ کیوں حل نہیں کر پائے۔
  • اگر کچھ غلط نہیں تو پھر جے پی سی کی جانچ سے پرہیز کیوں۔
  • یہ بھی بتا دو کہ کیا گنگا پوری طرح صاف ہوئی یا نہیں۔
  • سو سمارٹ سٹی میں سے کتنی بنی، شاید ایک بھی نہیں، کیوں۔
  • اسٹراٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسکل انڈیا کا کیا ہوا جن کا آپ نے نام لینا ہی چھوڑ دیا۔
  • میک ان انڈیا کا کیا ہوا۔
  • بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرول ڈیزل کے دام کم نہیں ہوئے، کیوں۔

سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم اب اتنے لاچار ہیں کہ وہ اپنے انٹرویو میں یہ بھی نہیں بتا رہے کہ وہ اگلا لوک سبھا الیکشن کہاں سے لڑیں گے، یا پھر لڑیں گے ہی نہیں!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Jan 2019, 8:19 PM