کانگریس ’نو سنکلپ چنتن شیویر‘ کے فیصلوں کو نافذ کرنے میں مصروف

یکم اور دو جون کو جنرل سکریٹری اور انچارج ریاستی کیمپ لگائیں گے، 11 جون کو ایک دن کا ضلعی سطح کا کیمپ لگے گا، 9 اگست سے 15 اگست کے درمیان ہر ضلع یونٹ تین دن کی ’آزادی گورو یاترا‘ نکالیں گی۔

تصویر ٹوئٹر @INCIndia
تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

کانگریس میں ادے پور نو سنکلپ چنتن شیویر کی تجاویز کو نافذ کرنے کا عمل تیز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ادے پور کیمپ میں منظور قرارداد پر عمل درآمد کے لیے بدھ کے روز کانگریس جنرل سکریٹریز کی میٹنگ میں چار اہم فیصلے ہوئے۔ اس کے تحت ملک بھر کی سبھی ریاستوں میں یکم اور دو جون کو کانگریس پارٹی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔

ادے پور نو سنکلپ چنتن شیویر سے متعلق کانگریس ہیڈکوارٹر میں بدھ کو جنرل سکریٹریز اور انچارج کی دوسرے دور کی میٹنگ بلائی گئی۔ کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی صدارت میں منعقد دوسرے دن کی اس میٹنگ میں پرینکا گاندھی سمیت انچارج جنرل سکریٹری موجود رہے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد دوسرے دن کی اس میٹنگ کے بعد کرناٹک انچارج اور جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ انچارج جنرل سکریٹریز کی اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جن میں چار پر کچھ ہی دنوں میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔


رندیپ سرجے والا نے اس تعلق سے کہا کہ یکم اور دو جون کو انچارج جنرل سکریٹری اور انچارج دو دن کا ریاستی کیمپ کریں گے۔ اس میں ریاستی اور ضلعی سطح کے سبھی عہدیدار موجود رہیں گے۔ 11 جون کو ایک دن کا ضلع سطح کا کیمپ ہوگا۔ اس کے بعد 9 اگست سے 15 اگست کے درمیان ہر ضلع یونٹ تین دن کی ’آزادی گورو یاترا‘ نکالیں گی۔ آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر سبھی اضلاع میں کم از کم 75 لوگ دیگر لوگوں کے ساتھ پدیاترا کریں گے۔

اس سے پہلے منگل کو ہوئی میٹنگ کے بعد جنرل سکریٹری اور راجستھان انچارج اجئے ماکن نے کہا کہ پارٹی کے سبھی خالی عہدے انتخابی عمل کے ذریعہ بھرے جائیں گے۔ اس کے لیے 90 سے 120 دن طے کیے گئے ہیں۔ پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک شخص ایک عہدہ اور 5 سال سے اوپر کوئی بھی شخص کسی بھی عہدے پر نہیں رہنے کے لیے جانکاری جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ ضابطہ کانگریس کے قومی صدر عہدہ پر نافذ نہیں ہوگا۔


اس دوران یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری، سکریٹری، ریاستی صدر سمیت سبھی عہدیداروں کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ان سبھی عہدیداروں کے کام کا جائزہ تنظیمی جنرل سکریٹری دفتر میں لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنظیم میں 50 فیصد عہدوں پر 50 سال سے کم عمر کے لوگوں کی تقرری سمیت دیگر عزائم اسی تنظیمی انتخاب سے نافذ کیا جائے گا، جس سے نوجوانوں کو بھی موقع مل سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔