چھتیس گڑھ: کانگریس نے جاری کی 12 امیدواروں کی پہلی فہرست
پہلے مرحلے میں بستر ڈویژن میں 18 سیٹوں کے لئے 12 نومبر کو انتخاب ہوں گے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے یہاں جاری ریلیز میں کہا کہ کانگریس انتخابی کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔
ریاست کی 90 رکنی اسمبلی سیٹ کے لئے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں بستر ڈویژن میں 18 سیٹوں کے لئے 12 نومبر کو انتخاب ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ پارٹی نے کانکیر علاقے کے موجودہ ممبر اسمبلی شنکر دھرو کو اس بار امیدوار نہیں بنایا ہے۔
پارٹی نے 12 سیٹوں کے لئے جن امیدواروں کا اعلان کیا ہے وہ اس طرح ہیں۔
1۔ انوپ ناگ، چھتیس گڑھ۔ درج فہرست قبائلی
2۔ منوج سنگھ مانڈاوی، بھانو پرتاپ۔ درج فہرست قبائلی
3۔ شیشو پال سوری، کانکیر۔درج فہرست قبائلی
4۔ سنت رام نیتام، کیش کال۔ درج فہرست قبائلی
5۔ موہن لال مارکام، کنڈا گاؤں ۔درج فہرست قبائلی
6۔ چندن کشیپ، نارائن پور۔ درج فہرست قبائلی
7۔ لکھیشور بگھیئی، بستر۔ درج فہرست قبائلی
8۔ ریکھ چند جین، جگدل پور۔درج فہرست قبائلی
9۔دیپک کمار بیج، چترکُٹ۔ درج فہرست قبائلی
10۔ محترمہ دیوتی کامرا، دنتے واڑہ۔ درج فہرست قبائلی
11۔ وکرم شاہ مانڈوی، بیجا پور۔درج فہرست قبائلی
12۔ کواسی لکھما، کونٹا۔ درج فہرست قبائلی
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔