یدی یورپّا نے بی جے پی کو دیئے تھے 1800 کروڑ، کانگریس نے پیش کیا ثبوت

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس کر کے بطور ثبوت ایک ویڈیو پیش کیا جس میں یدی یورپّا کی ڈائری کو دکھایا گیا اور کہا گیا کہ جو کچھ بھی لین دین ہوا ہے وہ سب اس ڈائری میں درج ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے یدی یورپّا کی اس ڈائری کا بی جے پی کو ثبوت دیا ہے جس میں بی جے پی کی مرکزی قیادت اور پارٹی کے بڑے لیڈروں کو ہزاروں کروڑ روپے دینے کی بات درج ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے آج دہلی کے پارٹی صدر دفتر میں پریس کانفرنس کر یہ ثبوت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’22 مارچ 2019 کو یدی یورپّا کی ڈائری کی ایک عکسی کاپی کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے دکھائی تھی۔ یہ ڈائری 2012 کی ہے۔ 2008 سے 2011 تک یدی یورپا جی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ ایک اسٹیج پر مرحوم اننت کمار اور یدی یورپا جی بات کر رہے تھے۔ اس بات چیت کے دوران یدی یورپا نے مانا تھا کہ ایک ہزار کروڑ روپے پارٹی کی مرکزی قیادت کو دیا گیا۔ اس معاملے کی ٹرانسکرپٹ بھی سرجے والا نے دکھائی تھی۔‘‘

کپل سبل نے کہا کہ آج ہم آپ کے سامنے اصل ڈائری پیش کریں گے۔ سبل نے کہا کہ یدی یورپا جی کی اصلی ڈائری ہم آپ کو ویڈیو میں دکھائیں گے۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر نے ایک ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں جس ڈائری کو آپ دیکھ رہے ہیں، وہ یدی یورپّا کی اصلی ڈائری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے کس لیڈر کو کتنے کروڑ روپے دیئے گئے، یہ بات ڈائری میں درج ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپل سبل نے یہ بھی کہا کہ ’’مودی جی کے وزیر یہ کہتے ہوئے دفاع کر رہے ہیں کہ یدی یورپا کی ڈائری کی یہ فوٹو کاپی ہے۔ لیکن مودی جی کی تصویر تو ہم ہر روز اخباروں میں دیکھتے ہیں، لیکن ہم تو یہ کبھی نہیں کہتے کہ تصویر میں وزیر اعظم جی نہیں ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔