راہل کے بدعنوانی پر مودی سے 5 سوال، 5 منٹ بولنے کا چیلنج

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدعنوانی کے معاملہ پر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا۔ انہوں نےمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے بیچ کرناٹک انتخابات کو لے کر زبانی جنگ جاری ہے۔ راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو بولنے کا چیلنج دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بدعنوانی کے مدے پر 5 منٹ بول کر دکھائیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں 15 منٹ بولنے کا چیلنج دیا تھا۔

راہل گاندھی نے جاری کردہ نئے ویڈیو کے ذریعے مودی سے 5 سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا ’’کیا آپ ریڈی برادران گینگ کو 8 ٹکٹ دینے پر 5 منٹ بولیں گے؟ ‘‘انہوں نے بی جے پی کی طرف سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار بی ایس یدی یورپا پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا وزیر اعظم مودی 23 مقدمات ہونے کے باوجود بی ایس یدی یورپا کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار طے کرنے پر کچھ بولیں گے۔ ‘‘

راہل گاندھی نے بی ایس یدی یورپا کے علاوہ دیگر 11 بی جے پی رہنماؤں کا بھی ذکر کیا جن پر بدعنوانی کے الزامات لگے ہیں۔ ویڈیو کا نام ’کرناٹک موسٹ وانٹڈ ‘ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ آ پ کے جواب کا انتظار ہے اور اس کے لئے انہوں نے #AnswerMaadiModi کے نام سے ایک ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔