سی ایم کے نام پر قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس نے پیش کیا ’کرپٹ مودی گیم‘

کانگریس نے 24 خانوں کا ایک آن لائن ’میموری اینڈ مائنڈ گیم‘ تیار کیا ہے، ہر خانے پر کرپٹ مودی لکھا۔ہے۔ گیم میں 12 گھوٹالوں کے نام ہیں، جیسے ہی ایک جیسے دو گھوٹالے ملتے ہیں، گیم مکمل ہو جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اختتام پزیر ہو چکے ہیں اور تین ہندی زبان والی ریاستوں میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب ان تین ریاستوں کے وزرائے اعلی کون ہوں گے اس پر میڈیا میں قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔ اخبار، ویب سائٹس، نیوز چینلز، خود ساختہ صحافیان، سوشل میڈیا کے جنگجو اور یہاں تک کہ جیوتشی (پیشن گو) تک میدان میں کود چکے ہیں اور راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر طرح طرح کے دعوے کر رہے ہیں۔

ایسے میں کانگریس نے ایک آن لائن گیم شروع کیا ہے۔ یہ مائنڈ اینڈ میموری گیم 24 خانوں پر مشتمل ہے اور ہر خانے پر کرپٹ (بدعنوان) مودی لکھا ہے۔

جیسے ہی آپ ایک خانے پر کلک کرتے ہیں تو اس خانے میں اینی میشن کے ذریعہ ایک گھوٹالہ کا نام نظر آتا ہے۔ اس طرح 24 خانوں میں کانگریس نے مودی حکومت کے دور میں ہوئے 12 گھوٹالوں کے نام لکھے ہیں۔ اس گیم میں کھیلنے کے لئے آپ کو ایک ہی گھوٹالے کے دو خانوں کو کھولنا ہے۔ جیسے ہی ایک جیسے دو نام میچ ہو جاتے ہیں وہ کھلے رہ جاتے ہیں۔ ورنہ خانے بند ہو جاتے ہیں۔

سی ایم کے نام پر قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس نے پیش کیا ’کرپٹ مودی گیم‘

کانگریس نے اس پزل میں جن گھوٹالوں کے نام دئے ہیں ان میں اڈانی پاور گھوٹالہ، رافیل گھوٹالہ، چکی گھوٹالہ، ای ٹینڈر گھوٹالہ، شرڈی گھوٹالہ، کے جی بیسن گھوٹالہ، مائننگ گھوٹالہ، نیرو مودی گھوٹالہ، پی ڈی ایس گھوٹالہ، مودی گیٹ، مالیا گھوٹالہ اور جے شاہ کا گھوٹالہ شامل ہے۔

سی ایم کے نام پر قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس نے پیش کیا ’کرپٹ مودی گیم‘

جب آپ تمام خانوں کو کھولنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پیغام نظر آتا ہے، ’’آپ نے مودی کے ذریعہ کی گئی مکمل بدعنوانی کو پکڑ لیا ہے۔‘‘ کانگریس کا یہ گیم سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔