کانگریس پلینری اجلاس: کانگریس ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ملک کی امید ہے، سونیا گاندھی کا خطاب

سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس محض ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک ایسی گاڑی ہے جو عوام کے مسائل کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رائے پور اجلاس سے خطاب کرتیں سونیا گاندھی / ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

رائے پور اجلاس سے خطاب کرتیں سونیا گاندھی / ٹوئٹر /@INCIndia

user

قومی آوازبیورو

رائے پور: انڈین نیشنل کانگریس کے چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جاری سہ روزہ 85 ویں پلینری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور کانگریس صدر کے خطاب کے بعد کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس محض ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک ایسی گاڑی ہے جو عوام کے مسائل کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔ کانگریس نے منموہن سنگھ کی قیادت میں ملک کو ایک اچھی حکومت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور کانگریس کے لیے ایک چیلنجنگ وقت ہے۔ ہم عوام کی آواز کو آگے بڑھاتے ہیں۔ ہم لوگوں کے خواب پورے کرتے ہیں۔ ہمارا راستہ آسان نہیں ہے، لیکن ہم ضرور جیتیں گے۔


سونیا گاندھی نے کہا ’’یہ ایک مشکل وقت ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس نے آج ملک کے ہر ایک ادارے پر قبضہ کر لیا ہے۔ حکومت نے ایک خاص صنعت کار کو فائدہ پہنچایا۔ حکومت نے خصوصی طور پر اقلیتوں پر حملہ کیا۔ اس صورت حال نے مجھے اس وقت کی یاد دلا دی، جب میں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ کانگریس صرف ایک سیاسی جماعت ہی نہیں ہے بلکہ ایک ایسی گاڑی ہے جو ہندوستانی عوام کے مسائل کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ جیت ہماری ہوگی اور ہم کھڑگے جی کی سرپرستی میں لڑیں گے۔‘‘

قبل ازیں، بھارت جوڑو یاترا کی تعریف کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تمام ہندوستانی ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور کانگریس لوگوں کے مسائل کے لئے جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔ یاترا کی کامیابی کے لئے میں راہل جی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔