مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کانگریس کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: پرینکا گاندھی

لکھنؤ دورہ کے دوران پرینکا نے کارکنوں اور رہنماؤں کو سمجھایا کہ اگر بوتھ سطح تک کوئی تنظیم نہیں ہے تو ووٹ کس کو ملے گا۔ لہذا، تنظیم کی مضبوطی کے لئے کام اور مہم کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں گزشتہ 32 سال سے اقتدار سے باہر اپنے سہ روزہ دورے کے ذریعہ کانگریس پارٹی میں جان پھونکنے کی کوشش کی۔ ڈیڑھ سال کے بعد اتر پردیش آنے والی پرینکا گاندھی تین روزہ دورے کے بعد کل شام دہلی لوٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ تنظیم مضبوط نہیں ہوگی، پارٹی کو انتخابات کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے کارکنوں اور رہنماؤں کو اپنی حکمت عملی کا وہی سبق دیا۔ پرینکا گاندھی کے آس پاس نوجوانوں کی ٹیم نظرآئی اور ساتھ ہی انہوں پرانے لوگوں کو نظرانداز نہ کرنا پارٹی کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔ کانگریس اسے پرینکا کا ’تبدیلی کا ماڈل‘ قرار دے رہے ہیں۔

اپنے لکھنؤ دورے کے دوران، پرینکا پارٹی کے تجربہ کار رہنماؤں کے ساتھ زیادہ بات چیت کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے سبھی کو سمجھایا کہ ہم یوپی میں 32 سال سے اقتدار سے باہر ہیں۔ اگر تنظیم کمزور رہی تو پھر اس صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پرینکا نے کارکنوں اور رہنماؤں کو سمجھایا کہ اگر بوتھ سطح تک کوئی تنظیم نہیں ہے تو ووٹ کس کو ملے گا۔ لہذا، تنظیم کی مضبوطی کے لئے کام اور مہم کے مابین توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیڑھ سال پہلے، کانگریس کی یوپی میں 500 افراد کی ایک بہت بڑی ریاستی کمیٹی تھی۔ اتنے بڑے پی سی سی کی مدد سے کوئی انتخابی لڑائی نہیں جیتی جاسکتی تھی کیونکہ، اتنے زیادہ لوگوں کی ایک ساتھ میٹنگ کے لئے بلانا آسان نہیں تھا۔


پرینکا نےسمجھایا کہ خود تنظیم کے مفاد میں ہی اس ٹیم کو کم کرکے جواب دہی بڑھائی گئی ہے۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے، ریاست کے رہنماؤں سے کہا کہ تنظیم اتنی مضبوط نہیں ہے جتنا کہ وہ چاہتی ہیں۔ تاہم، یہ پہلے کی نسبت بہت مضبوط ہوئی ہے لیکن، مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اسے مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری تنظیم گرام پنچایت کی سطح تک مضبوط ہوگی تو اپوزیشن اس طرح کی سازش میں کامیاب نہیں ہوگا۔ پرینکا نے نوجوان ووٹروں اور خواتین کو تنظیم سے خاص طور پر جوڑنے کا بھی پیغام دیا۔ پرینکا نے بی جے پی کی سیاسی چالوں پر ہر وقت نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔