مہاراشٹر ایم ایل سی انتخاب: کانگریس-این سی پی-شیوسینا اتحاد کی بڑی کامیابی، بی جے پی کا قلع منہدم

مہاراشٹر وکاس اگھاڑی امیدوار ارون لاڈ نے این ڈی اے امیدوار سنگرام دیشمکھ کو 48800 سے زائد ووٹوں سے شکست دے کر پونے گریجویٹ انتخابی حلقہ سیٹ پر جیت حاصل کر لی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

مہاراشٹر ایم ایل سی انتخاب میں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کو بڑی جیت حاصل ہوئی ہے۔ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی امیدوار ارون لاڈ نے این ڈی اے امیدوار سنگرام دیشمکھ کو 48800 سے زائد ووٹوں سے شکست دے کر پونے گریجویٹ انتخابی حلقہ سیٹ پر جیت حاصل کر لی ہے۔ علاوہ ازیں اورنگ آباد ڈویژن گریجویٹ انتخابی حلقہ سے این سی پی امیدوار ستیش بھانوداس راؤ چوہان نے جیت درج کی۔

واضح رہے کہ ریاست میں پونے ڈویژن گریجویٹ سیٹ، ناگپور ڈویژن گریجویٹ سیٹ، اورنگ آباد ڈویژن گریجویٹ سیٹ، امراوتی ڈویژن ٹیچر سیٹ، پونے ڈویژن ٹیچر سیٹ اور دھولے-نندوربار مقامی باڈی الیکشن سیٹ کے لیے انتخاب ہوا تھا۔ اس انتخاب میں کانگریس-این سی پی-شیوسینا اتحاد یعنی مہاوکاس اگھاڑی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بی جے پی کی مضبوط گرفت والے علاقے بھی اس کے حصے سے چھن گئے ہیں۔


مہاراشٹر وکاس اگھاڑی امیدوار ابھجیت ونجاری نے ناگپور ڈویژن گریجویٹ انتخابی حلقہ میں تقریباً 14 ہزار 440 ووٹوں کے فرق سے انتخاب جیتا۔ انھوں نے بی جے پی امیدوار سندیپ دیواکر جوشی کو شکست فاش دی۔ ابھجیت ونجاری نے 55947 ووٹ حاصل کیے جب کہ بی جے پی امیدوار سندیپ کو 41540 ووٹ حاصل ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */