’وی بی-جی رام جی‘ میں فرضی حاضری کے ذریعہ چل رہا سرکاری لوٹ کا کھیل، کانگریس کا سنگین الزام

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی سیاست میں نہ ہی بھگوان شری رام کے تئیں سچا عقیدہ دکھائی دیتا ہے، نہ غریبوں کے تئیں ہمدردی۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش، نریندر مودی / اے آئی</p></div>
i

کانگریس نے ’وی بی-جی رام جی‘ منصوبہ میں مبینہ سرکاری لوٹ کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش ایک ہندی روزنامہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی سیاست میں نہ ہی بھگوان شری رام کے تئیں سچا عقیدہ دکھائی دیتا ہے، اور نہ غریبوں کے تئیں ہمدردی دیکھنے کو ملتی ہے۔

دراصل ہندی روزنامہ ’جاگرن‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کا عنوان ہے ’وی بی-جی رام جی منصوبہ میں کلون ایپ سے فرضی حاضری لگانے کا کھیل‘۔ اس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’پہلے بھگوان شری رام کے نام پر چندہ چوری، پھر منریگا میں 100 دنوں کے روزگار کے حق پر چوٹ، اور اب وی بی-جی رام جی میں فرضی حاضری کے ذریعہ غریبوں پر سرکاری لوٹ کا کھیل۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’نام رام کا، چوٹ غریبوں پر اور لوٹ روزگار کے حق کی۔‘‘


مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’یہ محض بدعنوانی نہیں، عقیدہ کے نام پر بھروسہ اور روزگار کے نام پر غریبوں کے حقوق کی لوٹ ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بی جے پی کی سیاست میں نہ بھگوان شری رام کے تئیں سچا عقیدہ دکھائی دیتا ہے، نہ غریبوں کے تئیں ہمدردی۔‘‘ جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بھگوان شری رام کا نام لے کر اقتدار کی سیاست اور غریب کے حق پر حملہ، یہی بی جے پی کا اصل کردار اور چہرہ ہے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔