اگنی پتھ کے خلاف ہلدوانی میں کانگریسی رہنماؤں نے رکھا اپواس

یشپال آریہ نے اگنی پتھ یوجنا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے ساتھ دھوکا کر رہی ہے۔ حکومت نے دو سال سے چل رہے بھرتی کے عمل کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ نوجوانوں کے ساتھ دھوکا ہے۔

تصویر ٹوئٹر@INCUttarakhand
تصویر ٹوئٹر@INCUttarakhand
user

یو این آئی

نینی تال /ہلدوانی: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ یوجنا اور نوجوانوں پر ہلدوانی میں لاٹھی چارج کے خلاف اپوزیشن کے رہنما یشپال آریہ کی قیادت میں اتوار کو کانگریسیوں نے اپواس کیا۔ ریاستی صدر کرن مہرا اور یشپال آریہ نے اگنی پتھ یوجنا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے ساتھ دھوکا کر رہی ہے۔ حکومت نے دو سال سے چل رہے بھرتی کے عمل کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ نوجوانوں کے ساتھ دھوکا ہے۔

اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور کانگریس رکن اسمبلی بھوون چندر کاپڑی نے یوجنا کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس رہنماؤں نے ہلدوانی میں مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر پولیس لاٹھی چارج کی بھی مذمت کی۔ پولیس کی جانب سے آج شہر میں بھاری سکیورٹی بندوبست رہا۔ اس موقع پر ہلدوانی کے رکن اسمبلی ہردیش، سابق اسمبلی اسپیکر گووند سنگھ کنجوال، مہیندر سنگھ پال اور کانگریس ضلعی صدر ستیش نینوال موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔