حکومت نے پانچ سال میں ایک کروڑ سے زیادہ درخت کٹوا دیئے: کانگریس

سرجے والا نے ٹوئٹ کر کہا، ’’پیڑ جیون ہے، آکسیجن دیتے ہیں، کاربن ڈائی آکسائڈ اور پریاورن کے رکشک ہیں۔ لیکن مودی حکومت نے پانچ سال میں 10975844 پیڑ کاٹ ڈالے۔

اے آئی این ایس
اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے 5 سال میں ایک کروڑ سے زیادہ درخت کاٹنے کا حکم دے کر ماحولیات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے اسے ماحولیات کی دشمن اور درختوں کو ماحولیات کا محافظ قرار دیا۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا، ’’پیڑ جیون ہے، پیڑ آکسیجن دیتے ہیں، پیڑ کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرتے ہیں، پیڑ پریاورن کے رکشک ہیں۔ مودی حکومت نے پانچ سال میں 10975844 پیڑ کاٹ ڈالے۔ کیا مودی حکومت بھوشیہ سے کھلواڑ کر رہی ہے۔‘‘


انھوں نے لوک سبھا میں ماحولیات اور جنگلات کے وزیر سے جمعہ کو پوچھے گئے سوالوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ حکومت نے 15۔2014 میں 23 لاکھ سے زیادہ درخت کاٹنے کاحکم دیا جبکہ 18۔2017 میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 26 لاکھ اور 19۔2018 میں 27 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اس طرح سے پچھلے پانچ سال کے دوران حکومت نے ترقی کے نام پر 10975844 درخت کٹوائے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jul 2019, 9:10 PM