کانگریس نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی ویب سائٹ متعارف کرائی، کہا- ’یاترا سیاست کے نہیں، عوام کے لیے ہے‘

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’بھارت جوڑو یاترا کی طرح ہی بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی کامیاب ہونے جا رہی ہے۔ یاترا سیاست کے لیے نہیں، بلکہ عوام کے لیے نکالی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس نے بدھ کو اپنی مجوزہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے حوالہ سے پمفلیٹ اور ویب سائٹ اور ’نیائے یودھا‘ تحریک متعارف کرا دی۔ پمفلیٹ میں یاترا کے مقصد، روٹ اور میپ کی اطلاع دی۔

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ویب سائٹ پر روزانہ کی خبریں دستیاب ہوں گی اور ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی لائیو اسٹریمنگ بھی پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جو لوگ یاترا میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں ویب سائٹ پر اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہو سکے گی۔

جے رام رمیش نے کہا کہ ’بھارت جوڈو نیائے یاترا‘ 14 جنوری کو امپھال سے شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اطلاع دی جائے گی کہ امپھال میں یاترا کہاں سے شروع ہوگی۔

وہیں، کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ منی پور حکومت نے امپھال کے پیلس گراؤنڈ میں یاترا کی ہماری درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جب ہم اس یاترا کا اہتمام مشرق سے مغرب تک کر رہے ہیں تو پھر ہم منی پور کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟ ایسے میں ہم عوام کو کیا پیغام دیں گے؟‘‘


کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’بھارت جوڑو یاترا کی طرح، بھارت جوڑو نیائے یاترا ایک کامیاب یاترا ہونے جا رہی ہے۔ یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے، یہ یاترا ہندوستان کے لوگوں کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس یاترا میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنائیں۔‘‘

وینوگوپال نے کہا، ’’میں پچھلے کچھ دنوں سے یاترا کر رہا ہوں اور یاترا کے لیے زمین پر زبردست توانائی ہے۔ یہ یاترا ایک تاریخی واقعہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔ یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے بلکہ اس ملک کے لوگوں کے لیے انصاف مانگنے کی کوشش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔