مدھیہ پردیش میں کانگریس کی یوم تاسیس منائی گئی

اس موقع پر رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے کانگریس کے اراکین کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات پیش کیں اور کانگریس اراکین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: کانگریس کی 135ویں یوم تاسیس آج مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سمیت ریاست کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں میں منائی گئی۔ کانگریس کے یوم تاسیس پر اہم پروگرام بھوپال میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا گیا جس میں ریاستی کانگریس کےنائب صدر اور تنظیم کے انچارج چندر پربھاش شیکھر نے پارٹی کی جھنڈا کشائی کی۔ اس دوران کانگریس سیوادل کے صدر ستیندر یادو کی قیادت میں موجودہ سیوادل، کانگریس کے اراکین نے جھنڈے کو سلامی دی اور قومی گیت گایا اور کانگریس کی روایت پر چلنے کا حلف لیا۔

اس موقع پر رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے کانگریس کے اراکین کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات پیش کیں اور کانگریس اراکین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ پروگرام کےبعد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کانگریس کے 134ویں سال مکمل ہونے پر کانگریس کے یوم تاسیس پر ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں1885 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کانگریس کے قومی صدور کی تصاویر کی نمائش کی گئی جس میں سبھی صدور کے بارے میں اطلاعات بھی فراہم کی گئیں۔


نمائش کا افتتاح رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما اور ریاستی کانگریس کے خازن گووند گوئل نے کیا۔ اس نمائش کا افتتاح الیکشن سنڈیکیٹ کے صدر سینئر کانگریس لیڈر پنڈت راج دت شرما نے کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔