درجہ حرارت میں اضافہ تشویش کا باعث، مرکز نے خط لکھ کر ریاستوں کو کیا بیماریوں کے حوالہ سے الرٹ

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھ کر مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے گرمی کے بارے میں الرٹ کیا ہے۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کو گرمی محسوس ہونے لگی ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گرمی سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں الرٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے سب سے کہا ہے کہ وہ 'نیشنل ایکشن پلان' پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ ملک میں بعض مقامات پر درجہ حرارت پہلے ہی بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ ایسے میں گرمی سے ہونے والی بیماریاں بھی بڑھنے لگیں گی، اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکز نے تمام ریاستوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ 2023 سے تمام ریاستوں اور اضلاع میں موسمیاتی تبدیلی اور انسانی صحت کے قومی پروگرام (این پی سی سی ایچ ایچ) کے تحت گرمی سے متعلق بیماریوں کی روزانہ نگرانی انٹیگریٹڈ ہیلتھ انفارمیشن پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی) پر کی جائے۔


این پی سی سی ایچ ایچ، این سی ڈی سی، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے ریاستوں کو بھیجے گئے اس خط میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تمام ریاستوں میں ضلع اور شہر کے محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گرمی سے متعلق صحت کے ایکشن پلان کو دوبارہ نافذ کریں۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی صحت کے محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیکل افسران، ہیلتھ ورکرز، زمینی سطح کے کارکنوں کو گرمی کی بیماری، اس کا جلد پتہ لگانے اور انتظام کرنے کے بارے میں حساس بنیں اور صلاحیت بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں۔

محکمہ صحت کو تمام ضروری ادویات، آئس پیک، او آر ایس اور تمام ضروری اشیاء کی مناسب دستیابی کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ نیز صحت کی سہولیات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور تمام صحت سے متعلق اداروں پر پینے کے پانی کی وافر فراہمی کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔