مشکل میں کمپیوٹر بابا، مدھیہ پردیش پولس نے کیا گرفتار

گاندھی نگر پولس اسٹیشن کے ذریعہ درج ایک معاملے میں کمپیوٹر بابا پر سرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے، حملہ کرنے اور بدسلوکی کرنے اور ذات پات کے الفاظ سے ان کی تذلیل کرنے کا الزام ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں سرکاری زمین پر تجاوزات ہٹانے کے دوران گزشتہ ہفتہ گرفتار کئے گئےنام دیو داس تیاگی عرف کمپیوٹر بابا کوضمانت ملنے کے بعد پولس نے اب ایک دیگر معاملے میں انھیں دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولس ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک سرکاری ملازم کی شکایت پر کمپیوٹر بابا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقامی گاندھی نگر پولس اسٹیشن کے ذریعہ درج اس معاملے میں بابا پر سرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے ، حملہ کرنے اور بدسلوکی کرنے اور ذات پات کے الفاظ سے ان کی تذلیل کرنے کا الزام ہے۔

یہ واقعہ نومبر کا بتایا جارہا ہے جب گاؤں ہپسی جمبوڈی کے پنچایت سکریٹری سری رام بارولیا (38) کمپیوٹر بابا کو بے دخل کرنےکی اطلاع دینے گئے تھے۔ تب بابا نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر بارولیا کے ساتھ بدسلوکی کی۔ پولس ذرائع کے مطابق کمپیوٹر بابا کو 8 نومبر کو اس سے قبل اپنی مقبوضہ سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے انہیں امن عامہ کو خراب کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے خوف سے عدالتی تحویل میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ کل انہیں ضمانت سے متعلق ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ضمانت ملنے کے فوراً بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔