ایودھیا: عظیم الشان رام مندر کی تعمیر میں لگیں گے 32 مہینے

سوامی پرمانند کے بیان کے مطابق 12.30 بجے جب پی ایم نریندر مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس کے ٹھیک 2 سال اور 8 مہینے بعد عظیم الشان رام مندر مکمل ہو جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آج ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ 5 اگست کی دوپہر بھومی پوجن کے بعد رام مندر کا جو تعمیری کام شروع ہوگا، اس کے مکمل ہونے میں تقریباً 32 مہینے لگیں گے۔ اس سلسلے میں جانکاری شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے ٹرسٹی سوامی پرمانند نے دی۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ "فی الحال جیسے ہی بھومی پوجن کا پروگرام پورا ہوگا، اس کے بعد سے جلد از جلد مندر تعمیر کو لے کر کام شروع ہو جائے گا۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ "ٹرسٹ نے مندر تعمیر کرنے والی کمپنی کو مندر تعمیر کا کام مکمل کرنے کے لیے آئندہ 32 مہینے کا وقت دیا ہے۔"

سوامی پرمانند کے بیان کے مطابق 12.30 بجے جب پی ایم نریندر مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس کے ٹھیک 2 سال اور 8 مہینے بعد عظیم الشان رام مندر مکمل ہو جائے گا۔ اس مندر میں 366 ستون ہوں گے اور یہ 5 منڈپ پر مشتمل ہوگا۔ رام مندر کی جو ماڈل تصویر ٹرسٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے اس کے مطابق مندر 161 فیٹ اونچا ہوگا اور دنیا کے بہترین مندروں میں شمار کیا جائے گا۔


بہر حال، ایودھیا میں تو بھومی پوجن کو لے کر جشن کا ماحول ہے ہی، ہندوستان کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی ہندو طبقہ خوشیاں منا رہا ہے۔ امریکہ میں ہندوستانی طبقہ کے لوگ واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ہل کے باہر اکٹھے بھی ہوئے اور انھوں نے اپنے خاص انداز میں ایودھیا میں ہونے والی سنگ بنیاد تقریب کے لیے اپنی خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Aug 2020, 9:58 AM