رام مندر بھومی پوجن: پی ایم نریندر مودی کا ’منٹ ٹو منٹ‘ پروگرام آیا سامنے

طے شدہ پروگرام کے مطابق پی ایم مودی دہلی ائیر پورٹ سے تقریباً ساڑھے نو بجے ایودھیا کے لیے روانہ ہوں گے اور پھر وہاں تقریباً 3 گھنٹے گزارنے کے بعد واپسی ہوگی۔

پی ایم مودی
پی ایم مودی
user

تنویر

ایودھیا میں تاریخی رام مندر کے لیے 5 اگست (بدھ) کو بھومی پوجن ہونا طے ہے اور اس میں پی ایم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ پی ایم نریندر مودی کے علاوہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی شرکت بھی یقینی ہے۔ اس درمیان پی ایم نریندر مودی کے ایودھیا دورہ سے متعلق 'منٹ ٹو منٹ پروگرام' سامنے آ گیا ہے۔ اس پروگرام کے مطابق وہ دہلی ائیر پورٹ سے تقریباً ساڑھے نو بجے روانہ ہوں گے اور پھر ایودھیا میں تقریباً 3 گھنٹے گزارنے کے بعد واپسی ہوگی۔ پی ایم مودی کا منٹ ٹو منٹ پروگرام درج ذیل ہے:

  • دہلی ائیر پورٹ سے 9.35 بجے پی ایم مودی بذریعہ خصوصی طیارہ لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ تقریباً 10.35 بجے لکھنؤ واقع اموسی ائیر پورٹ پہنچیں گے۔
  • 10.40 بجے ہیلی کاپٹر سے ایودھیا کے لیے روانہ ہوں گے۔
  • ایودھیا واقع ساکیت کالج میں بنے ہیلی پیڈ پر صبح 11.30 بجے اتریں گے۔ ہیلی پیڈ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، گورنر آنندی بین پٹیل، ضلع مجسٹریٹ انوجا جھا کے ساتھ رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے پی ایم مودی کا استقبال کریں گے۔
  • ہیلی پیڈ سے پانچ منٹ بعد سڑک راستہ سے چل کر 11.40 بجے ہنومان گڑھی پہنچیں گے۔
  • ہنومنا گڑھی مندر میں پی ایم مودی دس منٹ پوجا کریں گے اور پھر 11.55 بجے ہنومان گڑھی سے چل کر پانچ منٹ بعد یعنی ٹھیک 12 بجے رام جنم بھومی احاطہ پہنچ جائیں گے۔
  • 10 منٹ پی ایم مودی وہاں موجود رام للا کی زیارت اور پوجا کریں گے۔
  • تقریباً 12.15 بجے پی ایم مودی رام جنم بھومی احاطہ میں پاریجات کا پودا لگائیں گے۔
  • ٹھیک 12.30 بجے بھومی پوجن پروگرام شروع ہوگا جو 10 منٹ تک چلے گا۔
  • اس کے بعد شری رام جنم بھومی مندر کے سنگ بنیاد پروگرام کی عوامی تقریب میں پی ایم مودی کی شرکت ہوگی جو تقریباً سوا گھنٹے چلے گا۔
  • یہاں وہ بھومی پوجن کرنے کے بعد ایک گھنٹے ملک سے خطاب کریں گے۔
  • اس مقام سے 2.05 بجے پی ایم مودی ساکیت مہاودیالیہ ہیلی پیڈ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
  • ہیلی پیڈ 2.15 بجے پہنچیں گے اور ٹھیک پانچ منٹ بعد یعنی 2.20 بجے ہیلی کاپٹر سے لکھنؤ اور پھر دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Aug 2020, 2:03 PM