اجتماعی ذہن سازی نے قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے میں مدد کی: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ اجتماعی ذہن سازی نے قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے میں مدد کی ہے۔ ہر ایک کی کوشش سے ملک کے عزم کو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔

پی یم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی یم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ اجتماعی کوششیں ہماری روایات کا حصہ رہی ہیں اور گزشتہ چھ سات برسوں میں عوامی شراکت کے ذریعے بڑے بڑے کام ہوئے ہیں، جو اب ایک قومی کردار بن رہا ہے۔ ’شکشک پرو‘ تقریبات کے دوران اساتذہ، طلباء اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ اجتماعی ذہن سازی نے قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے میں مدد کی ہے۔ ہر ایک کی کوشش سے ملک کے عزم کو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔ گزشتہ چھ سات برسوں میں عوامی شراکت کے ساتھ ایسے کام ہوئے ہیں، جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی شراکت کی وجہ سے صفائی سمیت بڑے بڑے کام ہوئے ہیں اور اب یہ ایک قومی کردار بنتا جا رہا ہے۔

قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’آپ نے کورونا بحران کے مشکل وقت میں طلباء کے مستقبل کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ کورونا وبا کے دوران ڈیڑھ سال بعد اسکول کھلنے کے بعد آج طلباء کے چہروں پر ایک الگ مسکراہٹ اور چمک ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد اسکول جانا، دوستوں سے ملنا ایک الگ خوشی دیتا ہے لیکن کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا بھی ضروری ہے۔


وزیر اعظم نے اس موقع پر پانچ اقدامات کا بھی آغاز کیا جن میں 10000 لفظوں کی ہندوستانی سائن لینگویج ڈکشنری، ٹاکنگ بُکس (بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو کتب)، سی بی ایس ای کا اسکول کوالٹی اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن فریم ورک (ایس کیو اے اے ایف)، اساتذہ کی تربیت کا پروگرام برائے ہنر مند ہندوستان اور اسکولوں کی ترقی کے لئے تعلیمی رضاکاروں، ڈونرز اور ’سی ایس آر‘ ڈونرز کی سہولت کے لیے’ودیا نجلی پورٹل‘ شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزارت تعلیم اساتذہ کی بیش قیمت شراکت کو تسلیم کرنے اور نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو آگے بڑھانے کے لیے 5 سے 17 ستمبر تک ’ششک پرو‘ منا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔