دہلی میں بارش کے بعد سرد ہواؤں نے پیدا کی ٹھٹھرن، فضائی آلودگی پر بھی پڑا اثر

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے 12 گھنٹے کے دوران مزید بارش ہونے کے آثار ہیں۔ 10 نومبر سے دہلی-این سی آر میں شدید سرد لہر چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

دہلی میں سردی / فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

دہلی-این سی آر میں کل (اتوار) ہوئی بارش نے ٹھنڈ میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی، غازی آباد، پنجاب اور ہریانہ کے کئی حصوں میں ہوئی بارش سے موسم کے مزاج نے اچانک کروٹ لے لی۔ اب ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس سے لوگ ٹھٹھرن محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 10 نومبر سے دہلی-این سی آر میں شدید سرد لہر بھی چل سکتی ہے۔ ویسے بارش کا اثر دہلی کی آلودگی پر بھی نظر آ رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے ہوا تھوڑی صاف ہوئی ہے، حالانکہ ابھی بھی اے کیو آئی خراب زمرے میں بنا ہوا ہے۔

وہیں محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اپنی تازہ پیشگوئی میں کہا ہے کہ راجوری گارڈن، پٹیل نگر، بدھ جینتی پارک، راشٹرپتی بھون، نجف گڑھ، دہلی چھاؤنی اور قومی راجدھانی علاقہ (این سی آر) کے کچھ حصوں سمیت دہلی میں الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی راجستھان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک فعال گردابی طوفان گردش کر رہا ہے۔ اس کے تحت دہلی-این سی آر میں اگلے 12 گھنٹے کے دوران ہلکی بارش کے آثار ہیں۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے گھنا کہرا چھائے رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔


فضائی آلودگی کی بات کی جائے تو اتوار کی شام 4 بجے شہر کا 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 302 درج کیا گیا جو ہفتہ کے 233 (خراب زمرہ) کے مقابلے میں گراوٹ ظاہر کرتا ہے۔ شہر کے 38 ایئر کوالیٹی نگرانی مراکز میں سے 23 میں اتوار کو ہوا کا معیار 'انتہائی' خراب زمرہ میں درج کیا گیا۔ جبکہ ہفتہ کو صرف دو مراکز میں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرہ میں درج ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔