دہلی میں بڑھنے والا ہے ٹھنڈ کا ستم، منگل کو گرج کے ساتھ بارش کا امکان، یلو الرٹ جاری

ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کے اثر سے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں تبدیلیٔ موسم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صبح اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے سردی کا اثر محسوس ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، قومی آواز / وپن</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

راجدھانی دہلی میں ٹھنڈ کا سلسلہ دراز ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یومِ جمہوریہ کی صبح ٹھنڈ تو تھی ہی، اب 27 جنوری یعنی منگل کو سردی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں بارش کا امکان دیکھتے ہوئے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق منگل کے روز راجدھانی میں گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بادلوں کی موجودگی کے سبب آئندہ کچھ گھنٹوں میں موسم بدل سکتا ہے اور ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کے اثر سے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں موسم کی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ صبح اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے سردی کا اثر محسوس کیا جا رہا ہے۔ دوپہر ہونے تک موسم کچھ معمول پر ضرور آ جاتا ہے، لیکن شام کے بعد پھر ہوا میں سردی محسوس کی جا رہی ہے۔


اس درمیان دہلی کی ہوا کا معیار ہنوز فکر انگیز ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق راجدھانی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خراب زمرہ میں درج کیا گیا ہے۔ خراب اے کیو آئی کے سبب لوگوں کو صبح اور رات کے وقت سانس لینے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ خاص طور سے بچوں، بزرگوں اور بیمار لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بہرحال، منگل کے روز گرج اور بارش کے امکانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کھلے مقامات سے دوری بنا کر رکھیں۔ ساتھ ہی گاڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات کے مطابق وقت وقت پر جانکاری دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔