دہلی میں کڑاکے کی سردی، راجدھانی کے دھند کی لپیٹ میں آنے کی پیش گوئی

آئی ایم ڈی کے افسران نے کہا کہ آئندہ کچھ روز شہر میں معتدل سے کم سطح کی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں اس وقت زبردست سردی محسوس کی جا رہی ہے اور جمعرات کے روز یہاں کا درجہ حرارت 5.5 ڈگری سیلسیس محسوس کیا گیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے آسمان پر آئندہ کچھ دنوں میں دھند چھائی رہے گی۔

آئی ایم ڈی کے افسران نے کہا کہ ’’آئندہ کچھ روز شہر میں معتدل سے کم سطح کی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔‘‘ بدھ کے روز دہلی کا درجہ حرارت 23.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔


ادھر مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق قومی راجدھانی میں فضائی کولٹی سنگین زمرے میں برقرار ہے۔ بدھ کے روز اے کیو آئی 407 درج کیا گیا جبکہ جمعرات کو اس میں معمولی اضافہ ہوا اور اسے 416 درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔