خراب موسم کے سبب وزیر اعلیٰ یوگی کا ہیلی کاپٹر نہیں اتر سکا، مجبوراً عوام سے کرنا پڑا ورچوئل خطاب

ورچوئل خطاب میں یوگی نے پرانی حکومتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 1947 سے 2017 تک کے 70 سالوں میں ریاست میں صرف 12 میڈیکل کالج تھے، اب 2017 کے بعد 33 نئے میڈیکل کالج بن رہے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانپور دیہات: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو خراب موسم کی وجہ سے کانپور دیہات کے دورے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہیں اکبر پور واقع ماتی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 639 کروڑ روپے کے 87 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرنا تھا۔ مجبوراً وزیر اعلیٰ یوگی نے ورچوئل میڈیم کے ذریعہ اسکیموں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھ کر جلسہ عام سے خطاب کیا۔

ورچوئل خطاب میں یوگی نے پرانی حکومتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 1947 سے 2017 تک کے 70 سالوں میں ریاست میں صرف 12 میڈیکل کالج تھے۔ اب 2017 کے بعد 33 نئے میڈیکل کالج بن رہے ہیں۔ ان میں کانپور دیہات میں بھی ایک نیا میڈیکل کالج زیر تعمیر ہے۔


یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے آنے والے وقت میں ہر شہری کے لیے بہت سود مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے لیے کام کر رہی ہے، ساتھ ہی عوامی عقیدت کا احترام بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یوگی نے کہا کہ ایک طرف ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر اور کاشی میں وشوناتھ کوریڈور بن رہا ہے تو دوسری طرف ہر غریب کے لیے رہائش بھی بنائی جا رہی ہے۔ اس کڑی میں اتر پردیش میں 43 لاکھ گھر فراہم کرنے کا کام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 2.61 لاکھ بیت الخلاء بھی بنائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔