گریٹر نوئیڈا میں طلباء اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان سگریٹ نوشی کو لے کر تصادم، 15 طلباء زخمی

ایکوٹیک کوتوالی انچارج سریتا ملک نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملتے ہی کالج انتظامیہ کے کئی سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے موقع پر موجود 33 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا میں سیکورٹی گارڈز کی ایک بار پھر غنڈہ گردی دیکھنے کو ملی، جب دیر رات سگریٹ نوشی کو لے کر ہاسٹل کے طلباء کے ساتھ سیکورٹی گارڈز کا تنازعہ ہو گیا، سیکورٹی گارڈز نے اکٹھے ہو کر ہاسٹل کے طلباء پر حملہ کر دیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ اس میں 15 طلباء زخمی ہوگئے۔ گارڈز نے طلباء کی متعدد موٹر سائیکلیں بھی توڑ دیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

پولیس اسٹیشن ایکوٹیک فرسٹ نے موقع پر پہنچ کر 33 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اور دونوں فریقین کی تحریر پر تفتیش شروع کر دی ہے، واقعہ گوتم بدھ یونیورسٹی میں واقع منشی پریم چند ہاسٹل کا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے سگریٹ پینے کو لے کر سیکورٹی گارڈز اور طلبا کے مابین کہا سنی ہوئی، بعد ازاں دونوں فریقوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔


الزام ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے اپنے پانچ دیگر ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا اور طلباء کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ہاسٹل میں رہنے والے کئی دوسرے طلباء بھی موقع پر پہنچ گئے۔ طلباء نے الزام لگایا کہ سیکورٹی گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے لاٹھیوں اور سلاخوں سے لیس ہوسٹل کے کمرے میں گھس کر طلباء کی پٹائی کی۔ تصادم میں تقریباً 15 طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایکوٹیک کوتوالی انچارج سریتا ملک نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملتے ہی کالج انتظامیہ کے کئی سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے موقع پر موجود 33 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہاسٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے۔ دونوں فریقین سے تحریر موصول ہونے کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس فورس کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔