منی پور میں مخالف گروہوں کے درمیان تصادم، ایک شخص کی موت، جے سی او سمیت چار زخمی

پولیس کے مطابق دو مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت چار افراد زخمی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امپھال: منی پور کے شہر امپھال کے مشرقی ضلع میں منگل کے روز دو مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق تصادم آرائی امپھال کے مشرقی ضلع کھامین لوک میں ہوئی تھی۔

تصادم میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساگولسام لویا کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ تین زخمی افراد کو امپھال کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے حالات کو قابو کیا۔ ایک جے سی او، جو سیکورٹی فورسز کا حصہ تھا، اس کی دائیں ران میں گولی لگ گئی۔


جے سی او کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیماکھونگ فوجی اسٹیشن کے فوجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ کھامین لوک علاقہ میں کشیدگی عروج پر ہے، جو میتئی اکثرتی علاقہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔