گریٹر نوئیڈاکےوینس مال میں ٹائیگر تھری چل رہی تھی، اچانک فلم روک کر تھیٹر سیل کر دیا

گریٹر نوئیڈا میں واقع گرینڈ وینس مال کے سنیما ہال  کو جب سیل کیا گیا تو سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 چل رہی تھی جس سے ہڑکمپ مچ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گریٹر نوئیڈا میں ضلع انتظامیہ نے واجبات کی وصولی کے لیے ایک بڑی کارروائی کی ہے اور گرینڈ وینس مال کے سنیما ہال کو سیل کر دیا ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق  بتایا جاتا ہے کہ مال کے مالک پر 1.95 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ معلومات کے مطابق ضلع کے کئی بلڈرز نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ جنہوں نے بار بار نوٹس دینے کے باوجود واجبات ادا نہیں کئے۔ اس میں وینس مال بھی شامل ہے۔ انتظامیہ نے 1.95 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کسنا کے وینس مال میں واقع سنیما ہال کو سیل کر دیا ۔

جب انتظامیہ نے یہ کارروائی کی تو سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 تھیٹر میں چل رہی تھی۔ حکام نے فلم کو درمیان میں روک دیا اور سینما ہال کو سیل کر دیا۔ یہ وینس مال بھسین انفرا ٹریک اینڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ سے تعلق رکھتا ہے۔


بلڈر کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن اس کے باوجود اس نے رقم جمع نہیں کروائی۔ اب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر گرینڈ وینس مال میں واقع سنیما ہال کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دادری تحصیل میں مختلف بلڈرز پر تقریباً 500 کروڑ روپے بقایا ہیں۔ اس کے علاوہ تحصیل صدر کے تحت بلڈرز کے ذمے 100 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔