دہلی میں دھوم دھام سے منایا گیا کرسمس ڈے، مالز، بازاروں میں نظر آئی چہل پہل

دہلی میں اس سال کرسمس ڈے انتہائی دھوم دھام سے منایا گیا۔ عیسٰ مسیح کے یوم پیدائش کے موقع پر چرچوں کو چراغاں کیا گیا اور تمام مال اور خاص بازاروں کو سجایا گیا

دہلی میں کرسمس ڈے کے موقع پر گرجا گھر میں موم روشن کرتے عقیدت مند / آئی اے این ایس
دہلی میں کرسمس ڈے کے موقع پر گرجا گھر میں موم روشن کرتے عقیدت مند / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں اس سال کرسمس ڈے انتہائی دھوم دھام سے منایا گیا۔ عیسٰ مسیح کے یوم پیدائش کے موقع پر چرچوں کو چراغاں کیا گیا اور تمام مال اور خاص بازاروں کو سجایا گیا۔ خیال رہے کہ کرسمس ڈے سے ایک دن پہلے ہی دہلی کے بازار اور راہداریاں روشن ہو جاتی ہیں۔

مسیحیوں کے سب سے بڑے تہوار کرسمس ڈے کے موقع پر دہلی کے تمام چھوٹے بڑے گرجاگھروں میں کافی تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دی اور ان میں جوش و خروش نظر آیا۔ دہلی کے مالز اور انڈیا گیٹ پر بھی کرسمس کی شام سے ہی کافی ہجوم تھا۔ سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ دہلی کا ایک مشہور چرچ ہے، جہاں کرسمس کا تہوار دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔


اسی طرح سینٹ جیمز چرچ کو دہلی کا قدیم ترین چرچ مانا جاتا ہے۔ کرسمس کے دن اس چرچ میں بھی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ دہلی کے مشہور سینٹ تھامس چرچ کو بھی چراغاں کیا گیا تھا۔ اسی طرح راجدھانی کے تمام گرجا گھروں کو دیکھنے اور عبادت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

کرسمس ڈے کے موقع پر دہلی کی ڈیفنس کالونی میں واقع سینٹ لیوک چرچ کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ لوگوں نے دہلی میں بڑے دھوم دھام سے کرسمس منایا۔ کرسمس کے تہوار کی شام سے ہی دل کا مرکز کہلانے والے کناٹ پلیس پر بھی زبردست ہجوم دیکھا گیا۔ لوگوں کو دہلی کے کناٹ پلیس، انڈیا گیٹ، مالز وغیرہ میں بڑی تعداد میں گھومتے اور جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔