چراغ پاسوان نے پھر دکھائے تیور، یو پی اسمبلی انتخاب تنہا لڑنے کا اعلان

آئندہ سال کے شروع میں ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں ایل جے پی کی انٹری سے سیاسی ماحول کچھ حد تک گرم ضرور ہو گیا ہے، لیکن چراغ پاسوان کی پارٹی کو کتنا فائدہ ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

چراغ پاسوان، تصویر یو این آئی
چراغ پاسوان، تصویر یو این آئی
user

تنویر

اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں اب لوک جن شکتی پارٹی کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔ چراغ پاسوان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی ایل جے پی اتر پردیش میں سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ چراغ پاسوان نے اپنے تیور ایک بار پھر سخت کر لیے ہیں اور این ڈی اے سے الگ ہو کر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں کسی بھی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔‘‘

لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے اس بارے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’کل اتر پردیش انتخاب کو لے کر ہوئی میٹنگ میں ایل جے پی (آر) یو پی کے ریاستی صدر، مجلس عاملہ رکن، ضلع صدر و کارکنان نے اپنے اپنے مشورے رکھے۔ ان مشوروں کے مدنظر ایل جے پی (آر) مرکزی قیادت میں آئندہ اتر پردیش انتخابات میں تنہا لڑنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخاب آئندہ سال ہونے والا ہے۔ اس تعلق سے سبھی پارٹیاں پوری طرح سرگرم ہو چکی ہیں۔ چھوٹی بڑی سبھی پارٹیوں نے اپنی زمین مضبوط کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ اب ایل جے پی کے انتخابی میدان میں انٹری سے سیاسی ماحول تھوڑا گرم ضرور ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایل جے پی رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے یو پی میں انتخاب لڑنے کا اشارہ پہلے ہی دے دیا تھا۔ انھوں نے یو پی اسمبلی انتخاب کو لے کر کہا تھا کہ پارٹی ہر پنچایت، ہر بوتھ پر تیاری کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم چاہیں گے کہ مستقبل میں ہم اپنی موجودگی درج کروائیں اور انتخاب لڑیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */