چین نے 23 فوجی طیارے اور چار بحری جہاز آبنائے تائیوان بھیجے

وزارت نے کہا کہ دو جے-11 لڑاکا طیارے، آٹھ جے- 16 ایس، تین ایس یو-30 ایس اور ایک بی زید کے-005 ڈرون سمیت 17 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کی وسطی لائن کو عبور کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویرGettyImages

user

یو این آئی

بیجنگ: تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ مسلح افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 23 فوجی طیاروں اور چار جہازوں کو جزیرے کے قریب آتے دیکھا گیا ہے۔ وزارت نے ٹوئٹر پر کہا ’’تائیوان کے ارد گرد آج صبح 6:00 بجے 23 پی ایل اے ہوائی جہاز اور پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے چار جہازوں کا پتہ چلا۔‘‘

وزارت نے کہا کہ دو جے-11 لڑاکا طیارے، آٹھ جے- 16 ایس، تین ایس یو-30 ایس اور ایک بی زید کے-005 ڈرون سمیت 17 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کی وسطی لائن کو عبور کیا ہے۔ تائیوان نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے فضائی اور سمندری گشت اور زمینی میزائل سسٹم تعینات کیے ہیں۔


واضح رہے کہ تائیوان نے 1949 سے خود کو چین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا صوبہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان کا موقف ہے کہ یہ ایک خود مختار ملک ہے۔ چین کسی دوسرے ملک کے تائیوان کے ساتھ کسی بھی سرکاری رابطے کی مخالفت کرتا ہے اور جزیرے پر چینی خودمختاری کو ناقابل تردید سمجھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔