ہندوستان میں قبضے کو بڑھا رہا چین، اور ’مسٹر 56‘ خاموش: راہل

راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’چین کو ملک میں گھسنے کی ہمت اس لئے ہوئی ہے کیونکہ مودی جی نے معیشت کو تباہ کردیا ہے اور ملک کو کئی محاذ پر کمزور کردیا ہے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر @INCIndia
user

یو این آئی

کورور: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہندوستانی علاقے میں چین کے قبضے کی توسیع کے سلسلے میں پیر کو وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر 56‘ چین لفظ ہی نہیں بول پا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے تین روزہ تمل ناڈو دورے کے آخری دن یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’چین ہندوستانی علاقے میں اپنا قبضہ بڑھا رہا ہے لیکن ’مسٹر 56‘ مہینوں سے چین لفظ ہی نہیں بول رہے ہیں۔ شاید وہ چین لفظ بولنا شروع کرسکتے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ آپ نے پچھلے تین سے چار مہینوں کے دوران ان کی تقریر سنی ہے۔وہ چین ہی نہیں بول رہے ہیں۔ چین جب ہمارے علاےق میں گھسا تھا ،تب انہوں نے جھوٹ کہا کہ کوئی نہیں آیا۔ کچھ دن بعد فوج اور وزیر دفاع نے کہا کہ چین نے ہندوستانی علاقے میں دخل دیا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’چین کو ملک میں گھسنے کی ہمت اس لئے ہوئی ہے کیونکہ مودی جی نے معیشت کو تباہ کردیا ہے اور ملک کو کئی محاذ پر کمزور کردیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔