وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی طبیعت ناساز، سروائیکل اور اسپائنل کورڈ کی تکلیف میں اضافہ!

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی انھیں بہتر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے، حالانکہ شیوسینا یا مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کافی دنوں سے سروائیکل اور اسپائنل کورڈ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ اس تکلیف میں اب اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی انھیں اسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ شیوسینا یا مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ نے ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ دیوالی کے وقت بھی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے زیادہ لوگوں سے ملاقات کا پروگرام ملتوی کر دیا تھا۔

ویسے ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک سرکاری اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے سے 11 کووڈ مریضوں کی موت کے بعد جانچ کا حکم صادر کیا تھا۔ انھوں نے واقعہ پر اظہارِ غم کرتے ہوئے انتظامیہ کو واقعہ کے ذمہ دار اشخاص کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔