غریبی کے دن یاد کر جذباتی ہوئے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی، کانگریس سے کہا ’شکریہ‘

چرنجیت چنّی نے کہا کہ ’’میری ماں باہر سے مٹی لاتی تھیں اور دیواروں پر لیپ دیا کرتی تھیں، والد ٹینٹ ہاؤس چلاتے تھے، ایسی غریب فیملی کے شخص کو کانگریس اور راہل گاندھی نے پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد چرنجیت سنگھ چنّی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس کچھ اہم اعلانات کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کا اس بات کے لیے شکریہ بھی ادا کیا کہ اس نے ایک عام آدمی کو اہم ذمہ داری سونپی۔ انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس نے ایک عام آدمی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا۔ جہاں ہم پیدا ہوئے تھے، وہاں چھت نہیں تھی۔ کانگریس پارتی نے ایک غریب کو موقع دیا۔ میری اتنی حیثیت نہیں تھی۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران اس وقت وہ انتہائی جذباتی بھی ہو گئے جب اپنی غریبی کے دور کو یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک زمانہ میں میرے گھر میں چھت نہیں تھی۔ میری ماں باہر سے مٹی لاتی تھیں اور اسے دیواروں پر لیپ دیا کرتی تھیں۔ میرے والد ٹینٹ ہاؤس چلاتے تھے۔ ایسی غریب فیملی کے شخص کو آج کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی جی نے پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ انقلابی لیڈر راہل گاندھی نے ایک غریب کے بیٹے کو جو عزت دی ہے، اس کا احسان وہ زندگی بھر نہیں اتار پائیں گے۔


پریس کانفریس کے دوران چرنجیت سنگھ چنّی نے یہ بھی بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ رکشہ چلاتے تھے۔ یہ کہتے ہوئے ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں، اور ریاستی کانگریس کمیٹی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ساتھ وہاں موجود کچھ دیگر لیڈروں نے انھیں ہمت بندھائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔