انتخابی تشہیر کے دوران پی ایم مودی ملازمت اور خواتین تحفظ پر کیوں نہیں بولتے: چدمبرم

بہار میں دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ این ڈی اے قیادت انتخابی تشہیر کے دوران حقیقی مسائل پر بات نہیں کرتی ہے

پی چدمبرم، تصویر آئی این ایس
پی چدمبرم، تصویر آئی این ایس
user

روی پرکاش

بہار میں دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 3 نومبر کو ہے، اور اس سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پی ایم نریندر مودی کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے قیادت انتخابی تشہیر کے دوران حقیقی مسائل پر بات نہیں کرتا ہے۔ سابق مرکزی وزیر مالیات نے پوچھا کہ "اگر آپ بہار میں ایک ووٹر ہیں، تو کیا وہ آپ کو بے روزگاری، ملازمت، نئی صنعت، اناج کے ایم ایس پی، فصل بیمہ، سیلاب، راحت، خاتون تحفظ وغیرہ کے بارے میں بتاتے ہیں؟"

پی چدمبرم نے کہا کہ "اس کا جواب ہے، کچھ نہیں بتاتے۔ آپ سے ایک پیغام میں این ڈی اے کے لیے ووٹ کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے جس میں کچھ نہیں ہے۔" انھوں نے کہا کہ اتوار کو بہار میں اپنی انتخابی ریلیوں کے دوران مودی نے کہا "بہار میں ایک ڈبل انجن والی حکومت ہے جب کہ دوسری طرف ڈبل یوراج ہیں۔"


چدمبرم مزید کہتے ہیں کہ "پی ایم نے بہار میں اہم دیوی دیوتاؤں چھٹھ (سوریہ دیو) اور گنگا کو بھی این ڈی اے کے لیے ووٹ مانگنے میں استعمال کیا۔ بگہا میں مودی نے رام مندر تعمیر، دفعہ 370 ختم کرنا اور سی اے اے کا ایشو اٹھایا۔" قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے اتوار کو کچھ اپوزیشن پارٹیوں پر رام مندر کے ایشو کے علاوہ سی اے اے اور دفعہ 370 کو ختم کرنے کے ایشوز پر 'ڈرانے' کا الزام عائد کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔