چدمبرم نے لی راحت کی سانس، ضمانت کے خلاف سی بی آئی کی نظرثانی عرضی خارج

جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے نظر ثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عرضی خارج کردی۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کے لیے سپریم کورٹ نے آج راحت کی خبر سنائی۔ آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے سے متعلق معاملے میں پی چدمبرم ضمانت پر جیل سے باہر ہیں اور اس کے خلاف سی بی آئی نے نظرثانی عرضی داخل کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی نے چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے سی بی آئی کی نظر ثانی عرضی خارج کردی۔


میڈیا ذرائع کے مطابق جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے نظر ثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عرضی خارج کردی۔ بنچ نے گزشتہ دو جون کو چیمبر میں سرکولیشن کے ذریعہ سماعت کراتے ہوئے نظر ثانی کی عرضی خارج کی تھی، اس کی کاپی آج جاری کی گئی۔

عدالت نے اس معاملے میں کہا کہ پی چدمبرم کو ضمانت دینے کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے، اس لئے نظر ثانی کی عرضی خارج کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت عظمی نے چدمبرم کو 4 دسمبر 2019 کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ اس وقت تک سابق وزیر مالیات 106 دن تہاڑ جیل میں گزار چکے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔