چھتیس گڑھ: او بی سی مردم شماری کے لیے سروے کا کام آج سے شروع

وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست کی آبادی میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کے لئے چھتیس گڑھ کوانٹیفائبل ڈیٹا کمیشن کا موبائل ایپ اور ویب پورٹل لانچ کیا۔

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کے لیے سروے کا کام آج سے شروع ہو گیا ہے۔ آج یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست کی آبادی میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کے لئے چھتیس گڑھ کوانٹیفائبل ڈیٹا کمیشن کا موبائل ایپ اور ویب پورٹل لانچ کیا۔ بھوپیش بگھیل نے اس ایپ میں اپنی متعلقہ معلومات درج کر کے ایپ کے ذریعے مردم شماری کے لیے ریاست بھر میں سروے کا کام شروع کیا۔

اس موقع پر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ معاشرے کے ہر پسماندہ طبقہ کو انصاف کی فراہمی اور تمام طبقات کے لیے ہر قسم کے مواقع پیدا کرنا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 4 ستمبر 19 کو ایک آرڈیننس جاری کر کے او بی سی کا ریزرویشن 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا بھی انتظام کیا گیا۔


وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو کچھ لوگوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس کے بعد معزز ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے پر عمل اسٹے لگاتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ قابل پیمائش اعداد و شمار پیش کرے۔ عدالت کے حکم پر عملدرآمد، اور ریزرویشن کی دفعات کو قانونی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کوانٹی فائیبل ڈیٹا کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کمیشن اپنا کام منظم اور درست طریقے سے مکمل کر سکے، اس کے لئے کمیشن کے ذریعہ پورٹل اور موبائل ایپ بنایا گیا ہے، جسے آج لانچ کیا گیا۔ یہ موبائل ایپ کمیشن کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کے لیے بھی بہت آسان ہوگا اور ایک شفاف نظام میں پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں سروے کے لئے 5549 سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 1103 سپروائزر شہری علاقوں میں اور 4446 گرام پنچایت علاقوں میں مقرر کیے گئے ہیں۔ موبائل ایپ انسٹال کرنے کے بعد درخواست گزار کو ایپ میں رجسٹر کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔