چھتیس گڑھ: جوائننگ کے بعد ڈیوٹی پر غیر حاضر نو ڈاکٹروں کو نوٹس

محکمہ صحت کے باوثوق ذرائع کے مطابق اس کے بعد بھی اگر ڈاکٹر کام کی جگہ پر موجود نہ پائے گئے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈاکٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جگدل پور کے میڈیکل کالج میں تعینات ایم بی بی ایس کنٹریکٹ میڈیکل افسران نے چارج سنبھال لیا ہے، لیکن پوسٹنگ کے مقام سے غیر حاضر ہیں۔ محکمہ صحت نے ایسے تمام 9 ڈاکٹروں کو جلد از جلد حاضری دینے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔

محکمہ صحت کے باوثوق ذرائع کے مطابق اس کے بعد بھی اگر ڈاکٹر کام کی جگہ پر موجود نہ پائے گئے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بانڈ کی شرائط پر عمل نہ کرنے والے ڈاکٹروں سے بانڈ کی پوری رقم بھی وصول کی جائے گی۔ مجموعی طور پر انتظامیہ ان کی غفلت کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔


ایچ او ڈی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نوین دلہانی نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے جوائننگ دے دی ہے لیکن اس کے بعد سے وہ ڈیوٹی پر نہیں آ رہے ہیں۔ نئی بھرتیاں بھی ممکن نہیں ہو پا رہی ہیں۔ ایسے میں میڈیکل کالج کا طبی نظام براہ راست متاثر ہو رہا ہے اور اس وقت خدمات انجام دے رہے ڈاکٹروں پر کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔